سراج الحق تین روزہ تنظیمی دورہ پر فیصل آبا د آئیں گے

سراج الحق تین روزہ تنظیمی دورہ پر فیصل آبا د آئیں گے

تحریک انصاف کی کارکردگی نے عوام میں مایوسی بڑھا دی ،جاوید قصوری

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق تین روزہ تنظیمی دورہ پرجمعہ کو فیصل آباد آئیں گے ۔دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ بار سے خطاب، خطبہ جمعہ، تاجروں، صنعت کاروں، وکلا،مزدوروں اورخواتین کے وفود سے ملاقاتیں ،جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ،ضلعی و زونل ذمہ داروں ،جے آئی یوتھ کی ضلعی ایگزیکٹو کونسل سے بھی خطاب کرینگے ،مختلف مقامات پر ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے ، الخدمت لیبارٹریزمیں کورونا ٹیسٹ کا بھی افتتاح کرینگے ۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیرجاویدقصوری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دورے کی تفصیلات کا اعلان کیا۔اس موقع پر صوبائی نائب امیر سردارظفرحسین،ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ،صدرضلعی سیاسی کمیٹی میاں طاہر ایوب،سیکرٹری صوبائی سیاسی کمیٹی وقاص احمدبٹ،انجینئرعظیم رندھاوا اور دیگربھی موجود تھے ۔جاویدقصوری نے کہا تحریک انصاف کی بدترین کارکردگی نے عوام میں مایوسی بڑھا دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں