بس کی ٹکرسے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی،حالت نازک

بس کی ٹکرسے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی،حالت نازک

خاتون غلام زرینہ نے جھنگ بازار پولیس کو بتایا اس کا داماد سلیم رکشے پر جارہا تھا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)خاتون غلام زرینہ نے جھنگ بازار پولیس کو بتایا اس کا داماد سلیم رکشے پر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنیوالی مقامی ملز کی تیزرفتار بس کے نامعلوم ڈرائیور نے اس کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشہ الٹ گیا اور ڈرائیور کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا جس کی ہسپتال میں حالت نازک ہے جس پرپولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں