بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف نہ ملنے پرشہری مایوس

بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف نہ ملنے پرشہری مایوس

حکومت نے آٹا ،چینی،دالیں سستی کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا،مزدور

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مزدور طبقے کا منی بجٹ کا مطالبہ ، وفاقی بجٹ میں مزدور طبقہ اور غریب شہریوں کو کچھ نہیں دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق حکومت نے 2021-22 کا بجٹ پیش کردیا ، بجٹ میں غریب شہریوں اور خاص طور پر مہنگائی سے تنگ غریب مزدور کو ریلیف نہ ملنے پر شہریوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ، مزدوروں کا کہنا ہے حکومت نے کم از کم اجرت 20 ہزار روپے مقررتو کی ہے لیکن سرمایہ کار ، ملز مالکان ، بھٹہ مالکان ، لومز مالکان ، دکان مالکان اس پر عملدرآمد نہیں کرتے جبکہ عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور حکومت نے آٹا ، چینی ، دالیں ، بجلی سستی کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے بجٹ میں انکے لئے کچھ خاص نہیں ہے ، مزدوروں کا کہنا ہے حکومت انکے لئے منی بجٹ لائے جس میں اشیائے خورونوش کی چیزیں کم کی جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں