کاروبار ی ر نجش،بڑے نے تشددکرکے چھوٹا بھائی قتل کردیا

کاروبار ی ر نجش،بڑے نے تشددکرکے چھوٹا بھائی قتل کردیا

عدالتی حکم پرپولیس نے خلیل کے قتل کامقدمہ 3ملزموں کیخلاف درج کرلیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کاروباری رنجش پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو تشدد کر کے مار ڈالا، پولیس نے عدالتی حکم پر مقتول کے باپ کی مدعیت میں 3ماہ بعد مقدمہ درج کرلیا ۔ رپورٹ کے مطابق چک نمبر167 گ ب کے محمد نصیب کے بیٹے ملزم محمد شفیق کا اپنے چھوٹے بھائی مقتول خلیل سے کاروباری رنجش پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس نے اپنی بیوی اور بیٹی کیساتھ ملکر محمد نصیب کو اپنے گھر زبردستی لے جا کر تشدد کرکے ابدی نیند سلا دیا، پولیس نے 3ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں