سٹی ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز میں سرٹیفکیٹ تقسیم

 سٹی ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز میں سرٹیفکیٹ تقسیم

تربیت یافتہ ڈرائیورزسے ہی حادثات کی مکمل روک تھام ہوسکے گی،سی ٹی او

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پیشہ ور اور تربیت یافتہ ڈرائیورز سڑکوں پر آنے سے نہ صرف حادثات کی مکمل روک تھام ممکن ہوسکے گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر منظم ٹریفک نظام بھی رواں دواں ہوگا اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز متحرک ہیں جہاں نہ صرف لوگوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق گاڑی کی ڈرائیونگ سکھائی جا تی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ گاڑی کی مکینکل تعلیم بھی دی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر شہزادہ عمر عباس بابر نے سٹی ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز کے حوالے سے کیا ،سٹی ٹریفک پولیس کے کار ڈرائیونگ سکول غلام محمد آباد میں گزشتہ روز 40کامیاب ڈرائیورز میں ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز رائے بشیر احمد، انچارج ڈرائیونگ سکول غلام محمد آباد مدثر سعید اور ترجمان سٹی ٹریفک پولیس رانا محمد اسماعیل کی جانب سے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں مذکورہ ڈرائیونگ سکول میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں