چائلڈ لیبر ڈے کے حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے ریلی

چائلڈ لیبر ڈے کے حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے ریلی

عالمی چائلڈ لیبر ڈے کے حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تفصیل کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ روز چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن منایا گیا ، فیصل آباد لیبر ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان کی قیادت میں لیبر ورکرز نے آگاہی ریلی نکالی جس میں شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے ، ملک منور کا کہنا تھا 14 سال سے کم عمر بچوں سے محنت مشقت کروانا قانوناجرم ہے ، فیصل آباد میں محکمہ لیبر سالانہ بچوں کے والدین اور بچوں سے مشقت لینے والے اداروں اور مالکان کیخلاف سینکڑوں مقدمات کا اندراج کروا رہا ہے ، انہوں نے کہا بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں والدین بچوں کو ورکشاپوں ، ہوٹلوں ، بھٹوں پر محنت مشقت کروانے کے بجائے انہیں فنی تعلیم دلوائیں تاکہ وہ آنیوالے دنوں میں اپنا اور ان کا سہارا بن سکیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں