دکاندار اغوا ،بچیانہ منڈی کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

 دکاندار اغوا ،بچیانہ منڈی کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

پولیس اطلاع کے باوجود مغوی بازیاب نہیں کروارہی،تاجروں کاموقف

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)دکاندار کے اغوا ہونے پر بچیانہ منڈی کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ،تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دکاندار عبدالغفار کو بااثر افراد نے سربازار اغوا کیا ،اغوا کار دکاندار کو کار میں ڈال کر رفوچکر ہوگئے ،پولیس اطلاع کے باوجود مغوی بازیاب نہیں کروارہی،دکاندار کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا،ایس ایچ او لنڈیانوالہ وقاص ہندل کا کہنا تھا تاجر کا کسی پارٹی سے جھگڑا ہوا ہے ،تاجرکے ساتھ بننے والے معاملے پر قانونی کارروائی کریں گے ،پولیس پارٹی موقع سے تمام شواہد جمع کررہی ہے جلد سراغ لگالیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں