جھنگ: 20روز قبل تاوان کیلئے اغوا ہونیوالی بازیاب

جھنگ: 20روز قبل تاوان کیلئے اغوا ہونیوالی بازیاب

شازیہ سلیانہ کو عابدارشد اور علی رضا وغیرہ نے اغواکیا، ملزم گرفتار نہ ہوسکے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ مسن پولیس کی بڑی کارروائی اغوا برائے تاوان کیس میں پیشرفت مغوی شازیہ سلیانہ کو پولیس نے بازیاب کروالیا ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے تھانہ مسن کے علاقہ سے 20 روز قبل اغوا ہونے والی شازیہ سلیانہ نامی لڑکی کوپولیس نے ڈرامائی انداز میں بازیاب کروالیا۔ مغویہ کو عابد ارشد عطا اور علی رضا وغیرہ جن کا تعلق بھروانہ برادری سے ہے نے اغوا کیا تھا اور بھاری تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ تھانہ مسن پولیس نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے ایک مکان پر ریڈ کیا جہاں سے مغوی شازیہ کو بازیاب کرلیا ملزموں کی گرفتاری کیلئے تاحال چھاپے مارے جارہے ہیں لیکن ابھی تک ملزم گرفتار نہ ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں