سینئرنائب صدرفیصل آباد چیمبرکا ویکسی نیشن کیمپ کادورہ

سینئرنائب صدرفیصل آباد  چیمبرکا ویکسی نیشن کیمپ کادورہ

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے کورونا ویکسی نیشن کیمپ میں عوام کی دلچسپی بتدریج بڑھ رہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے کورونا ویکسی نیشن کیمپ میں عوام کی دلچسپی بتدریج بڑھ رہی ہے اور بڑی تعداد میں مرد اور خواتین کین سائنو کے انجکشن لگوانے کیلئے فیصل آباد چیمبر آرہے ہیں۔ فیصل آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر چودھری طلعت محمود نے گزشتہ روز کو رونا ویکسی نیشن کیمپ کا دورہ کیا ور انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ آنیوالے لوگوں سے یہاں مہیا کی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں