نیشنل لائسننگ امتحانات :میڈیکل کالج کے طلبا کااحتجاج
طلباوطالبات کی شرکت ، امتحان لینا مذاق ،کالا قانون منظور نہیں،مظاہرین
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد میڈیکل کالج کے طلبا کا نیشنل لائسننگ کے امتحانات کے خلاف احتجاج ، احتجاج میں طلبا اور طالبات کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میڈیکل کالج کے طلبا نے نیشنل لائسنسنگ کے امتحان کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ مشکل ترین پیشہ وارانہ اور میرٹ کے کئی مراحل سے گزر کر ایک نوجوان ڈاکٹر بنتا ہے اس پر پانچ سال کی محنت کے بعد نیشنل لائسننگ کا امتحان لینا ان کے ساتھ مذاق ہے ، مظاہرین نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کامیابی کا معیار 50 فیصد ہے نیشنل لائسننگ کے امتحان کا معیار 70 فیصد رکھا گیا ہے ، میڈیکل کالجز کے طلبا کے ساتھ زیادتی قبول نہیں ، والدین بھاری فیسیں ادا کر کے اپنے بچوں کو ڈاکٹر بناتے ہیں ہمیں یہ کالا قانون منظور نہیں ، پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز اس پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر آئندہ لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے ۔