کورونا ویکسین سے متعلق جعلی کالز ، شہریوں کو کنگال کرنے والے نوسرباز گروہ سرگرم

کورونا ویکسین سے متعلق جعلی کالز ، شہریوں کو کنگال کرنے والے نوسرباز گروہ سرگرم

شہری ذاتی معلومات بذریعہ کال و ایس ایم ایس شیئر نہ کریں ورنہ بینک اکاؤنٹ کی رقم سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے ،سائبرکرائم حکام

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کورونا ویکسین کے متعلق شہریوں سے جعلی کالز کے ذریعے انہیں کنگال کرنیوالے نوسرباز گروہ سرگرم ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق کورونا وبا کے دوران جرائم پیشہ افراد کی طرف سے کورونا ویکسین کے متعلق جعلی کالز کی جا رہی ہیں ان جعلی کالز کے ذریعے شہریوں سے ان کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرلی جاتی ہے ، شہریوں کو بتایا جاتا ہے کہ کال کرنیوالا منسٹری آف ہیلتھ سے بات کررہا ہے ویکسین کے متعلق اندراج کئے جانے کا کہہ کر شہری کے پاس آنیوالے کوڈ کا پوچھتے ہیں اصل میں یہ کوڈ ویکسین اندراج کا نہیں ہوتا بلکہ آپکے بینک اکاؤنٹ سمیت دیگر اکاؤنٹس کا او ٹی پی ہوتا ہے جب شہری یہ کوڈ کال کرنیوالے کو بتاتے ہیں تو وہ شہریوں کا اکاؤنٹ اپنے پاس لاگ ان کر لیتے ہیں اور اکاؤنٹ میں موجود ساری رقم نکال لیتے ہیں۔ سائبر کرائم حکام نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا وہ اپنی ذاتی معلومات بذریعہ کال و ایس ایم ایس شیئر نہ کریں ورنہ انہیں بینک اکاؤنٹ کی رقم سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے اور سوشل اکاؤنٹس بھی ہیک ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں