بغیر نقشے منظوری عمارتوں کی فہرستیں تیار

 بغیر نقشے منظوری  عمارتوں کی فہرستیں تیار

فہرست مکمل ہونے کے بعد مالکان کو نوٹس بھجوا کر تعمیر رکوائی جائیگی اور نقشہ منظور کروانے کیلئے وقت دیا جائیگا :نعیم اللہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بغیر نقشے کی منظوری کے تعمیر ہونیوالی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی فہرست تیار کرنا شروع کر دی ، فیصل آباد میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن نعیم اللہ وڑائچ کا کہنا ہے کہ ایسی عمارات جو بغیر نقشہ منظور کروائے تعمیر کروائی جا رہی ہیں ان کی فہرست تیار کرنا شروع کر دی ہیں ان عمارات میں رہائشی اور کمرشل شامل ہیں ، فہرست مکمل ہونے کے بعد عمارات کے مالکان کو نوٹس بھجوا کر تعمیر رکوائی جائیگی اور انہیں نقشہ منظور کروانے کیلئے وقت دیا جائیگا اس دوران تعمیراتی کام شروع نہیں ہو سکا ، مقررہ مدت کے دوران نقشہ منظور کروانے والے افراد کو تعمیر کی اجازت دی جائیگی لیکن وہ افراد کو نوٹس کے بعد بھی نقشہ منظور نہیں کروائیں گے ان کی تعمیرات کو گرا دیا جائیگا جس کے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں