قصبہ 325گ ب میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

  قصبہ 325گ ب میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

تحریک انصاف کی حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکی ،سونیا علی رضا

شورکو ٹ چھاؤ نی (نمائندہ دنیا)بلا تفریق حلقے کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے گا، ایم پی اے سونیا علی رضا شاہ۔ شورکوٹ چھاؤنی کے نواحی قصبہ 325گ ب میں اپنی مدد آپ کے تحت اہل دیہہ کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر ایم پی اے پی پی 123 سیدہ سونیا علی رضا شاہ نے عوامی حلقے سے خطاب میں کہا تحریک انصاف کی حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکی ہے جس کا واضح ثبوت شرح نمو اور زرمبادلہ میں اضافہ ہے جبکہ میں اپنے حلقے میں بلاتفریق خصوصا دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھاؤں گی اور آئندہ الیکشن سے قبل ترقیاتی کام ہی ہم پر حلقے کے عوام کا اعتماد ہونگے ۔انہوں نے 325گ ب کیلئے 50لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا جس سے سولنگ اور سیوریج کا کام شروع کیا جائے گا جبکہ اضافی آبادی کیلئے بھی فزیبیلیٹی رپورٹ طلب کی ہے جس کا الگ فنڈ دیا جائے گا۔اس موقع پر سابق وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ چودھری غریب حسین اور بزرگ سیاستدان میجر (ر)احمد نواز بھی شریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں