کمالیہ: با اثر افراد کا محنت کش کے گھر دھاوا ،دھمکیاں

کمالیہ: با اثر افراد کا محنت کش کے گھر دھاوا ،دھمکیاں

قبضہ کرنے کی کوشش ، خواتین اور بچوں پرتشدد،پولیس کارروائی سے گریزاں

کمالیہ (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں میں با اثر افراد کا محنت کش کے گھر پردھاوا ،قبضہ کی کوشش ، خواتین اور بچوں پر گھر میں گھس کر تشدد، پولیس کارروائی سے گریزاں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گاؤں 56ٹکڑا کی اضافی آباد ی کے رہائشی محنت کش امجد علی کے مطابق فخر عباس وغیرہ نے مسلح ہو کر گزشتہ رات اس کے گھر پر دھاوا بولا اور مکان پر قبضہ کی کوشش کی اور گھر کے اندر گھس کر اسکی معذور والدہ ، بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، چیخ و پکار سن کر اہل دیہہ کے جمع ہونے پر ملزم قتل و سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ، متاثرہ خاندان نے ڈی پی او ٹوبہ اور آر پی او فیصل آباد سے فوری نوٹس لے کر ملزموں کے خلاف کارروائی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں