صارفین کے مسائل کے حل کیلئے کل کھلی کچہر ی لگائی جائیگی

صارفین کے مسائل کے حل کیلئے کل کھلی کچہر ی لگائی جائیگی

تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کا مشن لے کر آئی ،شیخ شاہد جاوید

فیصل آباد(نامہ نگار خصوصی)وائس چیئرمین واسا فیصل آباد شیخ شاہد جاوید صارفین کے مسائل اور ان کے تیز رفتار حل کے لئے کل کھلی کچہری لگا ئینگے ، کچہری واسا ہیڈآفس میں صبح 11 بجے سے ایک بجے تک ہو گی جس میں وائس چیئرمین شیخ شاہد جاوید صارفین کی واسا سے متعلق شکایات سے سنیں گے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کریں گے ۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان لطیف کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔ وائس چیئرمین شیخ شاہد جاوید نے واضح کیا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے جامع پروگرام پر عمل درآمد کررہی ہے اور واسا فیصل آباد شہریوں کو پینے کے صاف پانی اورسیوریج سسٹم کی معیاری سروسز فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کا مشن لے کر آئی ہے اور عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ۔واسا صارفین اپنی شکایات کے اندراج یا مزید معلومات کیلئے فون نمبر 03409995110 پر نثار ڈوگر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں