الیکٹرانکس کمپنی کے ملازمین کو نوسربازی کا شکار بنادیا
آن لائن خریداری کے دوران الیکٹرانکس کمپنی کے ملازمین کو نوسربازی کا شکار بنادیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حسن ارشد نامی شہری نے پولیس کو بتایا وہ الیکٹرانکس کمپنی میں ملازمت کرتا ہے ملزم حسن نے آن لائن خریداری کرتے ہوئے اس سے ہزاروں روپے مالیت کا اے سی لیا اور اسے وصول کرنے کے بعد پیسے ادا کئے بغیر ہی غائب ہوگیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔