مختلف واقعات میں 5خواتین سے مبینہ طور پر زیادتی

مختلف واقعات میں 5خواتین سے مبینہ طور پر زیادتی

تما م واقعات کے الگ الگ مقدمات درج،کارروائی شروع کردی گئی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں 5 خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے عثمان ٹاوّن کی رہائشی (ث )نے مقدمے کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم احمد نے ، تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے چک نمبر 559گ ب کی زہرہ بی بی کی بیٹی (ک )کو ملزم زاہد نے ، تھانہ بلوچنی کے علاقے چک نمبر 70رب کے منیر احمد کی اہلیہ (ر)کو عمران نے جبکہ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 263رب کے رہائشی الیاس کی بھتیجی (ن )کو رضوان نے مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا۔پولیس نے تما م واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں