تبدیلی کے چکرمیں آج عوام دربدرہوگئے :ضیا الرحمن
نئے بجٹ سے مزیدمایوسیوں میں اضافہ ہوگا ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آبادسٹی میاں ضیا الرحمن نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ میں عوام کووہ سبز باغ دکھائے گئے ہیں جو عمران خان 25سال سے دکھاتے آرہے ہیں ،تبدیلی کے چکرمیں آج عوام دربدرہوگئے ہیں رہی سہی کسربجٹ نے نکال دی ۔مزدورکی تنخواہ صرف بیس ہزاراورملازمین وپنشنرز کودس فیصد کالالی پاپ دیکر بغلیں بجائی جارہی ہیں،مہنگائی کے سونامی میں یہ اضافہ زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ بجٹ صرف اورصرف اشرافیہ کیلئے ہے غریب ،دیہاڑی دارطبقے کوآج بھی نااہل حکمران لالی پاپ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا عوام تین سال میں بخوبی جان چکے ہیں کہ عمران خان کس کے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں ،نئے بجٹ سے مزیدمایوسیوں میں اضافہ ہوگا کیونکہ بجٹ میں صرف وزیراعظم اوران کے ٹیم کے ہی وارے نیارے ہوئے ہیں ۔