ایف ڈی اے سٹاف کی فلاح و بہبود ترجیح:فیصل عظیم

 ایف ڈی اے سٹاف کی فلاح و بہبود ترجیح:فیصل عظیم

ڈی جی کی سٹاف کو محنت اور دیانتداری سے فرائض سر انجام دینے کی تاکید

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم نے کہا ہے کہ ایف ڈی اے سٹاف کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اور ان کے کام کرنے کی جگہ کا خوشگوار ماحول اس کا ایک اہم پہلو ہے ۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی عمارت میں ضروری تبدیلیاں کر کے دفتری گنجائش میں اضافہ کیا جارہاہے تاکہ نہ صرف ریکارڈ کی حفاظت ہوسکے بلکہ ملازمین بھی اپنے فرائض کی انجام دہی بہتر انداز میں کرسکیں۔ ایف ڈی اے کینٹین کا قیام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جسے بہتر انداز میں مکمل کیاجائے گا تاکہ ملازمین اور دفتر میں آنیوالے سائلین کو بہترین ماحول میں کھانے پینے کی معیاری اشیا کی سہولیات میسر ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف ڈی اے کینٹین کی بلڈنگ کے قیام کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر شاہد محمود، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ من یاسر اعجاز چٹھہ،یونین عہدیدار حاجی رشید، روحی قمر،میاں منیب ریاض، رانا شبیر،اسلم گجرودیگر سٹاف کے دیگر ارکان موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے تمام سٹاف کو محنت اور دیانتداری سے فرائض سر انجام دینے کی تاکید کی اور کہا سٹاف کی استعداد کار میں اضافے کیلئے بہترین دفتری ماحول فراہم کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں