زرعی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنیوالوں پرمقدمہ
واجد علی اوراسکے ساتھیوں کی ہوائی فائرنگ، دھمکیاں ،کارروائی شروع
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے مقدمے کی لپیٹ میں آگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کرنل طارق مسعود نے پولیس کو بتایا کہ چک نمبر 230رب میں انکی زرعی اراضی پر واجد علی اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اسلحے کے زور پر قبضے کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ منع کرنے پر ملزموں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دھمکیاں بھی دی گئیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔