34سنٹرز پر 13783 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطا المعنم کے مطابق ضلع کے 34سنٹرز پر گزشتہ روز 13783 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار خصوصی) انہوں نے بتایا الائیڈ ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال،گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد،فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد، چلڈرن ہسپتال سپورٹس کمپلیکس سمن آباد،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سمندری، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چک جھمرہ،سپورٹس کمپلیکس چک جھمرہ،سپورٹس کمپلیکس جڑانوالہ، گورنمنٹ جنرل ہسپتال224 ر ب،رورل ہیلتھ سنٹرکھرڑیانوالہ نئی عمارت، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سمندری نیو بلڈنگ، ٹی ایچ کیو تاندلیانوالہ نیوبلڈنگ،سوشل سکیورٹی ہسپتال،واپڈا ہسپتال، رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ،رورل ہیلتھ سنٹر مرید والا سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر174ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 134ج ب سمندری،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 229ر ب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹرچک نمبر65گ ب جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر لنڈیانوالہ جڑانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر کھرڑیانوالہ جڑانوالہ، پنڈی شیخ موسیٰ تاندلیانوالہ، رورل ہیلتھ سنٹر کنجوانی تاندلیانوالہ، رورل ہیلتھ سنٹر ماموں کانجن تاندلیانوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 400گ ب تاندلیا نوالہ،رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر153ر ب چک جھمرہ،چک نمبر374گ ب تاندلیانوالہ اور رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر469 گ ب سمندری میں ویکسی نیشن سنٹرفعال ہیں۔