پی ٹی آئی نے بہترین بجٹ پیش کرکے دل جیتے :ارشد منصب

پی ٹی آئی نے بہترین بجٹ پیش کرکے دل جیتے :ارشد منصب

ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا بجٹ پیش کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی ،گفتگو

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مشکل حالات کے باوجود تحریک انصاف نے بہترین بجٹ پیش کرکے تاجروں ، صنعتکاروں اور غریب عوام کے دل جیت لئے ۔ صدر انجمن تاجران ارشد منصب علی زین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا بجٹ پیش کیا گیا جسکی مثال نہیں ملتی ، پی ٹی آئی نے بہت کم وقت میں اچھا بجٹ بنا یا اور پارلیمنٹ میں پیش کیا ،سرکاری تنخواہ میں اضافہ اور غریبوں کو سبسڈی دی گئی ہے ، اس کے علاوہ انڈسٹری کو بہترین ریلیف دیا گیا ہے جس سے نہ صرف سرمایہ دار کو فائدہ ملے گا بلکہ مزدور کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں