وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں,نقدی,قیمتی سامان سے محروم

وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں,نقدی,قیمتی سامان سے محروم

شریف کی حویلی سے بکرے چوری،عامرسے ڈاکوئوں نے نقدی ودیگر سامان چھین لیا،مقدمات درج کرلئے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وارداتوں میں شہریوں کو موبائلز، موٹرسائیکلوں، نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے ارشد ٹاوّن کے قریب مسلح ڈاکوئوں نے شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے شہزاد ٹاوّن کے قریب عامر سے ڈاکوئوں نے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چھین لیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے رحمانیہ روڈ پر اویس نامی شہری نے ڈاکوئوں نے نقدی، موبائل اور دیگر سامان چھین لیا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے امین ٹاوّن کے علاقے میں سجاد سے ڈاکوئوں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے اے بی سی روڈ کے قریب عثمان کے بھائی سے ڈاکوئوں نے پرس اور موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے وی آئی پی کالونی کے نظام الدین کے گھر سے نامعلوم چور نقدی، موبائل فون، زیورات، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے گلی نمبر 2 کے قریب علی رضا سے ڈاکوئوں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ گلبرگ کے علاقے پروانہ میرج ہال کے قریب فیصل سے ڈاکوئوں نے نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے چک نمبر 201رب کے شریف نامی شہری کی حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے بکرے چوری ہوگئے ۔ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 130رب کے منصور کے گھر سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں نقدی، موبائل فونز، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں