ایس او پیز کی خلاف ورزی,کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا,مزید 4شہری جاں بحق

ایس او پیز کی خلاف ورزی,کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا,مزید 4شہری جاں بحق

21مریضوں میں وائرس کی تصدیق ، مثبت کیسوں کی شرح3سے بڑھ کر7پر چلی گئی ،شہری احتیاط کریں ورنہ دوبارہ پہلے جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں :ماہرین

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایس او پیز کی خلاف ورزی ،کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا ،مزید 4شہری جاں بحق، 21نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ، مثبت کیسوں کی شرح 3 سے بڑھ کر 7 پر چلی گئی ۔ تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح عید کے موقع پر لاک ڈائون کے باعث کورونا کیسز میں کمی آئی تھی اور مثبت کیسوں کی شرح 35 فیصد سے کم ہو کر 2 فیصد ہو گئی تھی لیکن پبلک مقامات اور خاص کر بازاروں اور ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے مثبت کیسوں کی شرح 2 سے بڑھ کر 3 اور اب 7 فیصد ہوگئی ہے ، طبی ماہرین کا کہنا ہے ابھی کورونا ختم نہیں ہوا احتیاط کی ضرورت ہے ،شہری احتیاط کریں ورنہ دوبارہ پہلے جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں ۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹے میں فیصل آباد میں کورونا وائرس کا شکار 4 شہری دم توڑ گئے جس کے بعد فیصل آباد میں اموات کی تعداد 1125 ہوگئی ہے ، علاوہ ازیں کورونا کے 289 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹوں میں سے 268 کی رپورٹ منفی جبکہ 21 کی مثبت آئی ہے ، محکمہ صحت کے مطابق مثبت کیسوں کی شرح 7 فیصد رہی ہے ۔ فیصل آباد میں اب تک 21547 شہری کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 326 ہے اورسرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 157مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 5 کی حالت انتہائی نازک ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں