آرپی او کا سی ٹی اودفترکادورہ،ون ونڈو آپریشن سنٹرکاجائزہ

آرپی او کا سی ٹی اودفترکادورہ،ون ونڈو آپریشن سنٹرکاجائزہ

سی ٹی او شہزادہ عمر عباس نے آر پی اورفعت مختار کو لائسنس بارے بریفنگ دی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)آر پی او رفعت مختار راجہ نے گزشتہ روز سی ٹی او دفتر کا دورہ کیا اور نئے تعمیر شدہ ون ونڈو آپریشن سنٹر کا جائزہ لیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ صبح ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ لائل پور کمپلیکس میں واقع سی ٹی او دفتر پہنچ گئے اس موقع پر سی ٹی او شہزادہ عمر عباس بابر نے آر پی او کا استقبال کیا جس کے بعد آر پی او نے کمپلیکس میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ لائسنسنگ بلاک ون ونڈو آپریشن سنٹر کا جائزہ لیا اور شہریوں کو ملنے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر سی ٹی او شہزادہ عمر عباس بابر نے آر پی او کو شہریوں کے لائسنس حاصل کرنے کے طریقہ کار میں پیدا کی جانے والی آسانیوں سے متعلق بریفنگ دی جس پر آر پی او نے شہزادہ عمر عباس بابر کی کارکردگی کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں