جڑانوالہ: 6 سالہ بچہ زیادتی کے بعدقتل، نعش نالہ سے برآمد
سنگدل قاتلوں نے 6 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش سیم نالہ میں پھینک دی، بتایا گیا ہے
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سنگدل قاتلوں نے 6 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش سیم نالہ میں پھینک دی، بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے نواحی گاؤں 70 گ ب رتی رتہ کے رہائشی سرور کا 6 سالہ بیٹاسلیم ہمسایوں کے گھر سے دودھ لیکر واپس گھر آ رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا والدین و اہل دیہہ ساری رات بچے کو تلاش کرتے رہے تاہم سیم نالہ میں پڑی بچے کی نعش کی شناخت سلیم ولد سرور کے نام سے ہوئی ،ورثا کو شبہ ہے کہ سنگدل قاتلوں نے بچے کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا ہے اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہو ںگے ۔