سابق ایس ایچ او مدینہ ٹائو ن نوکری پربحال

سابق ایس ایچ او مدینہ  ٹائو ن نوکری پربحال

سی پی او نے غیر حاضری کی بنا پر دوسال قبل نوکری سے برخاست سابق ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن سب انسپکٹر خلیل احمد گھمن کو بحال کردیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سی پی او نے غیر حاضری کی بنا پر دوسال قبل نوکری سے برخاست سابق ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن سب انسپکٹر خلیل احمد گھمن کو بحال کردیا ، بتایاگیا کہ دوسال قبل سب انسپکٹر خلیل احمد گھمن کو سابق ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے غیر حاضری کی بنا پر جاری ہونے والے شوکاز نوٹس میں نوکری سے برخاست کردیاگیا تھا جس پر مذکورہ سب انسپکٹر نے سی پی او سہیل چودھری کو اپنی اپیل دائر کی تھی جس کی سماعت کے دوران سی پی او نے اسے عہدے پر بحال کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں