چوتھی کلاس کے طالب علم کی نعش نہر سے برآمدہوگئی

چوتھی کلاس کے طالب علم کی نعش نہر سے برآمدہوگئی

14سالہ عبدالوہاب 14جون کو لاپتہ ہوا،نعش پورسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پیپلزکالونی کے علاقے محلہ فتح آباد سے لاپتہ ہونے والے چوتھی کلاس کے طالبعلم کی نعش سمندری روڈ پر نہر سے برآمد ہوگئی، تفصیل کے مطابق محلہ فتح آباد گلی نمبر ایک کے رہائشی ٹیلر ماسٹر کا گیارہ سالہ بیٹا چوتھی کلاس کا طالبعلم عبدالوہاب 14 جون کو لاپتہ ہوا تھا جس کی ہر طرف تلاش کے بعد ورثا نے بچے کی گمشدگی کی بابت تھانہ پیپلزکالونی میں درخواست جمع کروادی اور گزشتہ روز تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں سمندری روڈ پر نہر سے ایک بچے کی نعش برآمد ہوگئی جو راہگیروں نے نکالی جس کی شناخت عبدالوہاب کے نام سے ہوئی۔ اطلاع پر پیپلزکالونی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ ایس ایچ او ثاقب ریاض کیمطابق ابتدائی طور پر شواہد کی روشنی میں بچے کی موت نہاتے ہوئے ڈوبنے سے ظاہر ہورہی ہے تاہم پوسٹمارٹم میں حقائق سامنے آنے پر ورثا کی مرضی اور قانون کیمطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں