سانحہ ماڈل ٹائون ، احتجاج کی تیاریاں مکمل:کاشف محمود

سانحہ ماڈل ٹائون ، احتجاج کی تیاریاں مکمل:کاشف محمود

شہدا کے خون کے قطرے قطرے کا قصاص لینے کیلئے ہر حد تک جائیں گے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمودنے کہاسانحہ ماڈل ٹاؤن کے سات سال مکمل ہونے پر کل فیصل آباد میں ریلوے سٹیشن تاچوک گھنٹہ گھر ہونیوالے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پی پی108،109میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے کیا۔انہوں نے کہا شہدا ماڈل ٹاؤن کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے ظلم وبربریت کا نشانہ بنایا گیا،ایسا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتا مگر عوامی تحریک کے کارکنوں کی عظمت کو سلام جنہوں نے اپنے قائد کی تربیت کے مطابق امن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اورانصاف کیلئے قانونی راستہ اختیار کیامگر سات سال گزرنے کے باوجود بھی انصاف سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا ہم شہدا ماڈل ٹاؤن کے خون کے قطرے قطرے کا قصاص لینے کیلئے ہر حد تک جائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں