ویکسین کا سٹاک نہ ہونے سے شہریوں کو ویکسی نیشن سنٹر پر مشکلات ، پہلی ڈوز بند کردی گئی

ویکسین کا سٹاک نہ ہونے سے شہریوں کو ویکسی نیشن سنٹر پر مشکلات ، پہلی ڈوز بند کردی گئی

دوسری ڈوز بھی شارٹ ہوگئی، فیکٹریوں میں بھی انتہائی قلت ہونے سے موبائل کائونٹرز کو عارضی طورپربند کردیاگیا، شہریوں نے جلد ازجلدویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ویکسین کی عدم دستیابی ، ویکسی نیشن سنٹرز پر ویکسین لگوانے کیلئے ہزاروں شہری خوار ، پہلی ڈوز بند کردی گئی ، دوسری ڈوز بھی شارٹ ۔ شہریوں کا جلد ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے فیصل آباد میں 34 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں روزانہ 10 ہزار کے قریب شہریوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے لیکن گزشتہ چند روز سے ویکسین کا سٹاک نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے پاس صرف سائنوویک کی 15000 خوارکیں موجود ہیں جنکی دوسری ڈوز لگ رہی ہے جبکہ دیگر ویکسین جن میں سائنو فام ، کین سائنو، آسٹرازینکا موجود نہیں ہے جن کی پہلی اور دوسری ڈوز بند کردی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق دوسری ڈوز لگانے کے منتظر ہزاروں شہری ویکسین لگانے کیلئے ویکسی نیشن سنٹرز کے چکر لگا رہے ہیں جن کو محکمہ صحت کی جانب سے 1 ہفتے بعد آنے کا ٹائم دیا جارہا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے حکومت ویکسی نیشن سنٹرز پر جلد از جلد ویکسین فراہم کرے علاوہ ازیں فیصل آباد میں 5 لاکھ سے زائد مزدور مختلف فیکٹریوں سے منسلک ہیں ، محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کی جلد ویکسی نیشن کیلئے فیکٹریوں میں موبائل ویکسی نیشن کائونٹرز لگائے جارہے تھے جہاں پر ہزاروں مزدوروں کی ویکسین لگائی جارہی تھی تاہم ویکسین کی انتہائی قلت کے باعث موبائل کائونٹرز کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں