محکمہ ایکسائز :موٹر وہیکل برانچ میں بوگس ٹوکن ٹیکس جاری

محکمہ ایکسائز :موٹر وہیکل برانچ میں بوگس ٹوکن ٹیکس جاری

خزانے کو ماہانہ بھاری خسارہ ،ذمہ داروں کونشان عبرت بنائینگے : ڈائریکٹر احمدسعید

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے شعبہ موٹر وہیکل برانچ کے افسران اور ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر دوسرے ملازمین کی غیر موجودگی میں انکا سسٹم اور آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بوگس ٹوکن ٹیکس جاری کرنے کاانکشاف ہواہے ،جس سے سرکاری خزانے کو ماہانہ بھاری خسارے کا سامناہے جبکہ بے ضابطگیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کے بجائے حکام نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ، ڈائریکٹر ایکسائز احمد سعید کاکہناہے کہ ملوث عناصر کی نشاندہی کیلئے تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں