سانحہ ماڈل ٹاؤن،عوامی تحریک آج ملک بھرمیں احتجاج کریگی

سانحہ ماڈل ٹاؤن،عوامی تحریک آج ملک بھرمیں احتجاج کریگی

موجودہ وزیراعظم نے بھی مظلوموں کی داد رسی کیلئے کچھ نہیں کیا :بشارت جسپال ودیگر فیصل آباد میں پارٹی کارکن سٹیشن چوک سے چوک گھنٹہ گھر تک احتجاجی ریلی نکالیں گے

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چودھری بشارت جسپال ، جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول\\\' ضلعی صدر عوامی تحریک رانا طاہر سلیم\\\' ضلعی جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود\\\' ایم ایس ایم کے صدر عامر حسین علوی\\\' ملک شبیر حسین ایڈووکیٹ صدر پاکستان عوامی تحریک لائیرونگ\\\' ربنواز انجم ضلعی ناظم\\\'میاں ظہور انور صدر پاکستان عوامی تحریک تاجر ونگ\\\' ملک سرفراز قادری نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کو سات سال گزر گئے لیکن انصاف ابھی تک نہیں ملا ، گزشتہ حکومت نے جو ظلم اور بربربت کا بازار گرم کیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، موجودہ وزیراعظم نے بھی مظلوموں کی داد رسی کیلئے کچھ نہیں کیا ، اس سلسلہ میں کراچی سے لیکر خیبر تک پورے پاکستان میں تین سو مقامات پرلاکھوں کی تعداد میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکن آج احتجاج کرینگے جبکہ فیصل آباد میں سٹیشن چوک سے چوک گھنٹہ گھر تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں