ملالہ کے متنازع بیان کیخلاف وکیل کی درخواست ،پولیس کاوصولی سے انکار
ملا لہ یوسف زئی کے متنازع بیان کیخلاف وکیل نے تھانہ میں درخواست دائر کردی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) تھانہ سٹی سمندری میں ملا لہ یوسف زئی کے متنازع بیان کیخلاف ایڈووکیٹ آفتاب شہباز جوڑا نے درخواست دائر کی جو ایس ایچ او نے وصول کرنے سے انکار کردیا جس پر اندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے 22اے 22 بی کی رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے جس کی سماعت سول جج فرحان نبی کی عدالت میں 26 جون کو ہوگی۔