میڈیکل ایسوسی ایشن کا نیشنل لائسنسنگ امتحان کیخلاف احتجاج

میڈیکل ایسوسی ایشن کا نیشنل لائسنسنگ امتحان کیخلاف احتجاج

الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ریلی ،شرکانے جیل روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ایم بی بی ایس کے بعد ایک اور امتحان زیادتی ،حکومت فیصلہ فوری واپس لے :ڈاکٹرز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جیل روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے احتجاجی ریلی نکالی ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی میں شریک ڈاکٹرز نے جیل روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ، ڈاکٹرز نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ، جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ ہم این ایل ای کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ، ایم بی بی ایس کے بعد پی ایم سی کی رجسٹریشن کے لیے ایک اور امتحان سراسر زیادتی ہے ،حکومت اپنے فیصلے کو فوری واپس لے ورنہ احتجاجی دائرہ کار مزید وسیع کردیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں