محکمہ واسا کے فارن فنڈڈ اور میگا پراجیکٹس کوچلانے کیلئے ٹریننگ سیشن

محکمہ واسا کے فارن فنڈڈ اور میگا پراجیکٹس کوچلانے کیلئے ٹریننگ سیشن

کاشف اکرم اور احسن رضا نے پراجیکٹ مینجمنٹ اور ایم ایس پراجیکٹ بارے لیکچر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محکمہ واسا کے فارن فنڈڈ اور میگا پراجیکٹس کو احسن اور منظم طریقے سے چلانے کیلئے انجینئرنگ سٹاف کا پراجیکٹ مینجمنٹ اور مائیکرو سافٹ پراجیکٹ بارے ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر واسا جبارانور چودھری نے کی جبکہ زرعی یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ریسورس سینٹر ڈیٹا بیس کے ڈائریکٹر کاشف اکرم اور پرنسپل آفیسر احسن رضا نے پراجیکٹ مینجمنٹ اور ایم ایس پراجیکٹ بارے تفصیلی لیکچر دیا، اس موقع پر ایم ڈی واسا جبارانور نے کہا کہ پراجیکٹ مینجمنٹ پلاننگ پروگرام کی تربیت سے واسا کے میگا اور فارن فنڈڈ پراجیکٹس کو احسن طریقے اور ٹیکنیکل ڈسپلن کے ساتھ مکمل کرنا ممکن ہو سکے گا اور اس تربیتی سیشن سے واسا فیصل آباد کے انجینئرز کی کارکردگی مزید موثر اور جامع ہو جائے گی، ڈائریکٹر آئی ٹی آر سی ڈی بی کاشف اکرم کا کہنا تھا دنیا بھر میں میگا پراجیکٹس کے آغاز سے قبل اس کی مینجمنٹ پلاننگ پر فوکس کیا جاتا ہے جس کیلئے خصوصی سافٹ ویئر تیار کئے جاتے ہیں، زرعی یونیورسٹی واسا فیصل آباد کے تمام انجینئرنگ سٹاف کی تربیت کو اہمیت دیتی ہے اور دونوں ادارے باہمی مشاورت سے پراجیکٹ مینجمنٹ، ایم ایس پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آئینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں