ایس ایم ای سیکٹر کو مراعات دی جائیں :انجینئربلال جمیل

 ایس ایم ای سیکٹر کو مراعات دی جائیں :انجینئربلال جمیل

دھاگے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہیں ،قابو پانے کیلئے فوری اقدامات ناگزیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین انجینئر بلال جمیل نے وفاقی بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت اور برآمدات کی تیز رفتار ترقی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو فوری مراعات دینے کی ضرورت ہے ، دنیا کی کسی بھی معیشت کی ترقی کیلئے ایس ایم ا ی سیکٹر کو کلیدی حیثیت حاصل ہے ، اگرچہ لارج سکیل مینو فیکچرنگ گروپ نے کافی ترقی کی ہے مگرا س کے باوجود قومی برآمدات میں اس کا حصہ صرف 33فیصد ہے جبکہ مالی اور دیگر مجبوریوں کے باوجود ایس ایم ای سیکٹر برآمدات میں 66فیصد کا گرانقدر حصہ ادا کر رہا ہے ، وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی انتھک کوششوں کی وجہ سے اس سال ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ساڑھے سترہ فیصد کا اضافہ ہوا، اگر جی ایس پی کی شرط فوری طو ر پر ختم نہ کی گئی تو آئندہ سال اس میں واضح کمی کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ پاکستان میں دھاگے کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جن پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں