منشیات ڈیلر پکڑ اگیا، ایک من چرس اور سوا تین کلو افیون برآمد

منشیات ڈیلر پکڑ اگیا، ایک من چرس اور سوا تین کلو افیون برآمد

چک نمبر 214ر۔ب حیدری محلہ سے ملزم علی رضا کوگرفتارکیاگیا،مقدمہ درج

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)صدر پولیس نے ڈھڈی والا حیدری محلہ سے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر پکڑ کر ایک من چرس اور سوا تین کلوگرام افیون برآمد کرلی، منشیات فروختگی کی رقم بھی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیاگیا، پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد ایوب ساہی نے چک نمبر 214ر۔ب حیدری محلہ میں چھاپہ مار کر ملزم علی رضا کوگرفتار کیا اور اس کے گھر کی تلاشی کے دوران ملزم کے قبضہ سے ایک من چرس اور تین کلو 140گرام افیون برآمد ہوئی جبکہ اس سے 45ہزار روپے اور موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے کر ملزم کو حوالات بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں