عالمی سکن ڈے کے موقع پر سول ہسپتال میں آگاہی ریلی

 عالمی سکن ڈے کے موقع پر سول ہسپتال میں آگاہی ریلی

شہری الرجی سے بچاؤکے لئے فیس ماسک کا لازمی استعمال کریں :ڈاکٹرز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عالمی سکن ڈے کے موقع پر سول ہسپتال میں آگاہی ریلی نکالی گئی ، ڈاکٹرزکا کہنا تھا شہری الرجی سے بچاؤکے لئے فیس ماسک کا لازمی استعمال کریں ۔ الرجی سے بچاؤکے علامتی دن کے موقع پر فیصل آباد سول ہسپتال میں ڈاکٹر عارف مان ، ڈاکٹر خرم شہزاد ، ڈاکٹر تحیسن عالم ، ڈاکٹر عد حسین ، ڈاکٹر اسماساجد ، ڈاکٹر حسن رضا اور ڈاکٹر محمد حنیف کی سربراہی میں آگاہی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں نرسز اور پیرامیڈکس بھی شامل تھے ، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر الرجی سے بچاؤ کی تدابیر تحریر کی گئی تھیں ، ڈاکٹرز کا کہنا تھا موسمیاتی آلودگی ، دھواں ، گردوغبار ، سورج کی دھوپ اور دیگر عوامل سے الرجی کے کیسز بڑھ رہے ہیں ،شہری فیس ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر استعمال کرکے خود کو الرجی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں