انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی وسستی نہ کرنے کی ہدایت

 انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی وسستی نہ کرنے کی ہدایت

محکمہ ذمہ داریاں نبھائیں اور کارکردگی رپورٹ سے مسلسل آگاہ رکھیں :اے سی صدر

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)تحصیل میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی کوتاہی یا سستی نہیں ہونی چاہئے ،تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کریں اور اس ضمن میں کارکردگی رپورٹ سے مسلسل آگاہ رکھا جائے ،یہ بات اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے صدر اجلاس نے تمام محکموں کے افسروں سے کہا کہ وہ اپنے دفاتر کی تمام تر جگہوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور سرویلینس کی سرگرمیوں میں شامل سٹاف اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اینڈرائیڈ فون کے ذریعے اپنی کارکردگی اپ لوڈ کرے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا دائرہ مزید وسیع کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں