کلمہ چوک میں نصب کلمہ شریف کا حرف پھر گر گیا

کلمہ چوک میں نصب  کلمہ شریف کا حرف پھر گر گیا

کلمہ چوک میں نصب کلمہ شریف کا حرف پھر سے گر گیا، بارش اور تیز ہوا چلنے سے کلمے کے حروف گرنا معمول بن چکا ہے

جکھڑ(سٹی رپورٹر ) گزشتہ روز کمالیہ شہر میں بارش اور تیز ہوا چلنے سے کلمہ چوک کمالیہ میں نصب کلمہ طیبہ کے حروف گر گئے ، جب بھی تیز ہوا چلتی ہے یا بارش ہوتی ہے تو یہ حروف گر جاتے ہیں اور انہیں دوبارہ سے نصب کیا جاتا ہے ۔ اس طرح سے کلمہ طیبہ کی بے حرمتی کا احتمال بھی رہتا ہے ۔ شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کلمہ چوک میں نصب کلمہ طیبہ کے حروف کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور کلمہ طیبہ کے مقدس حروف کے گرد مضبوط جالی لگائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں