عید کی چھٹی :فیصل آباد میں ویکسین کا عمل بند رہے گا

عید کی چھٹی :فیصل آباد میں ویکسین کا عمل بند رہے گا

کل اور پرسوں سنٹرز پر روٹین کے مطابق کام جاری رہے گا ،حکام محکمہ صحت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) آج عید کی چھٹی کے باعث فیصل آباد میں ویکسی نیشن سنٹرز پر ویکسین کا عمل بند رہے گا ۔ تفصیل کے مطابق این سی او سی کی ہدایت پر فیصل آباد میں آج ویکسی نیشن سنٹرز بند رہیں گے جبکہ کل اور پرسوں ویکسین کا عمل جاری رہے گا ، حکومتی ہدایت پر کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پانے کے لئے جلد ازجلد ویکسین نیشن کے لئے ویکسی نیشن سنٹرز میں تعینات محکمہ صحت کے ملازمین کو صرف عید کے روز چھٹی دی گئی ہے جبکہ کل اور پرسوں ویکسی نیشن سنٹرز پر روٹین کے مطابق کام جاری رہے گا ، حکام محکمہ صحت کا کہنا ہے شہری جلد از جلد ویکسی نیشن کروائیں اور خود کو اور اپنے گھر والوں کو کورونا سے محفوظ بنائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں