جنر ل بس سٹینڈ پر کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری

جنر ل بس سٹینڈ پر کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری

جنرل بس سٹینڈمیں کورونا ویکسی نیشن کیمپ پر ٹرانسپورٹرز،ڈرائیورز،کنڈیکٹرز اورمسافروں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹررانا حبیب اللہ نے کیمپ کا دورہ کیااور ضروری انتظامات چیک کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کیمپ میں دستیاب یوٹیلیٹی سروسز کو یقینی بنایا جائے جبکہ موقع پر پینے کا پانی ہمہ وقت دستیاب اور پنکھے فعال رہنے چاہئیں۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ہیلتھ عملہ سے کہا ویکسین لگوانے آنے والوں کو تیز رفتار سروسز فراہم کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں