نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- آزادکشمیرانتخابات میں مبینہ دھاندلی پر ن لیگ کااجلاس
  • بریکنگ :- اجلاس راجہ فاروق حیدر،شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت کشمیرہاؤس میں جاری
  • بریکنگ :- آزادکشمیرمسلم لیگ ن کےٹکٹ ہولڈرزبھی شریک،ذرائع
  • بریکنگ :- اجلاس میں آزادکشمیرانتخابات سےمتعلق تفصیلی غور،ذرائع
  • بریکنگ :- انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف لائحہ عمل پرمشاورت،ذرائع
  • بریکنگ :- اسلام آبادمیں کل احتجاجی مظاہرے سےمتعلق بھی فیصلہ ہوگا
Coronavirus Updates

عید قربان ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے :ڈپٹی کمشنر

عید قربان ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے :ڈپٹی کمشنر

دنیا اخبار

فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام بھرپور صفائی آپریشن جاری رہیگاسرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے،محمد علی کابیان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے اہل اسلام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان ہمیں ایثار و قربانی اور باہمی ہمدردی کا درس دیتی ہے لہذا خوشی کے اس موقع پرمحروم طبقات کو یاد رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا عید کے اجتماعات کی مکمل سکیورٹی ،جانوروں کی قربانی سے تعفن اور گندگی کے سدباب کے لئے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام بھر پور صفائی آپریشن جاری رہے گا جسکی کامیابی کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ خدانخواستہ کسی ہنگامی صورتحال میں علاج معالجہ کی مستعد سہولیات فراہم ہوسکیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا وہ عید کے ایام میں کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرا رہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں