ویکسی نیشن کی تصدیق،ڈپٹی کمشنر کے بازاروں کے دورے

ویکسی نیشن کی تصدیق،ڈپٹی کمشنر کے بازاروں کے دورے

دکانوں کی نمایاں جگہ پر نو ویکسی نیشن نو سروسبورڈ آویزاں کرنے کی تاکید

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی دکانداروں کی طرف سے کورونا ویکسی نیشن کرانے کی تصدیق کے لئے اچانک چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ بازاروں میں پہنچ گئے اوردکانوں پر جاکردکانداروں وخریداروں کے موبائل فونز سے 1166 پر میسج کراکرکورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرانے کی پڑتال اور بعض افراد کی طرف سے تاحال ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موقع پرہی ویکسی نیشن بھی کرائی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم پرویزبھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے دکانوں کی نمایاں جگہ پر نو ویکسی نیشن نو سروس کا بورڈ آویزاں کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے شہریوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ نہ صرف خود بلکہ اہل خانہ کے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کرائیں تاکہ کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر کے دوران محفوظ رہاجاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں