کورونا سے ایک اور موت ،12 نئے کیس رپورٹ

کورونا سے ایک اور موت ،12 نئے کیس رپورٹ

سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 48 ہوگئی ،محکمہ صحت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کورونا سے ایک اور موت ۔ 12 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں اب تک اموات کی مجموعی تعداد 1149 ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ روز کورونا کے 518 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ پرفارم ہوئے جن میں سے 7506کی رپورٹ منفی جبکہ12 کی مثبت آئی ۔ سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے جبکہ فیصل آباد میں ایکٹو کیسز کی تعداد 208 ہوگئی ہے اور اب تک 21863 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 20506 شہری صحت یاب ہوچکے ہیں ، سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں