مشیر وزیراعلیٰ کی داخلہ ، شجرکاری مہم تقریب میں شرکت
ملک عمر فاروق نے بچوں میں فری کتابیں اور یونیفارم بھی تقسیم کئے
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک عمر فاروق کی ڈجکوٹ میں داخلہ اور شجرکاری مہم تقریب میں شرکت۔ سکول سطح پر سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے ملک عمر فاروق نے بچوں میں فری کتابیں اور یونیفارم بھی تقسیم کئے ۔داخلہ مہم کو مزید متحرک کرنے کیلئے حکومتی نمائندے تعلیمی افسروں کو بھرپور تعاون فراہم کریں گے ، سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان بھی مشیر وزیراعلیٰ عمر فاروق کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی ڈی ای او صدر فاروق زاہد نے تقریب کی میزبانی کی۔ ڈپٹی ڈی ای او بلقیس ریحانہ اوراسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نوریز طارق بھی تقریب میں موجو د تھے ،شجرکاری مہم کے تحت تحصیل صدر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ داخلہ مہم تقریب میں طلبہ نے شاندار پرفارمنسز بھی پیش کیں۔