محکمہ تعلیم پنجاب نے اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا
لڑکیوں کی تصاویر کیساتھ لوگو میں \"اپنا مقام پیدا کر\" کا سلوگن استعمال
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ تعلیم پنجاب نے اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا ۔ نئے لوگو میں لڑکیوں کی تعلیم پر فوکس کیا گیا اور محکمہ تعلیم میں \"اپنا مقام پیدا کر\" کا سلوگن استعمال کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں متعدد نئی تعلیمی پالیسیوں کے ساتھ اب محکمہ کا لوگو اور سلوگن بھی تبدیل کردیا گیا ہے ۔ نئے لوگو میں لڑکیوں کی تعلیم پر فوکس کیا گیا ہے اورلوگو میں لڑکیوں کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم کے لوگو میں \"اپنا مقام پیدا کر\" کا سلوگن استعمال کیا گیا ہے جس کا مقصد طالبات میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے اب سے ہر سرکاری خط و کتابت میں محکمہ تعلیم کا نیا لوگو استعمال کیا جائے گا۔