بارش سے نظام متاثر،80سے زائدفیڈرزسے بجلی فراہمی معطل
موسلادھار بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ، 80 سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کی موسلادھار بارش سے فیسکو ریجن میں بجلی کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ذرائع کے مطابق 80 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل رہی جس کی وجہ سے فیصل آباد ، سمندری ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقوں میں کئی گھنٹے تک بجلی بند رہی اور بجلی بندش کی وجہ سے شہری گھروں ، گلیوں میں داخل ہوا بارش کا پانی بھی باہر نہ نکال سکے ، شہریوں کا کہنا تھا جب بھی بارش ہو یا آندھی آئے بجلی بند ہوجاتی ہے اور اسی طرح مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، فیسکو انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بارش بند ہوتے ہی بجلی کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا ہے ۔