عید تعطیلات :فیسکو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رکھے گی

عید تعطیلات :فیسکو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رکھے گی

فیلڈ دفاتر میں ہنگامی کمپلینٹ سنٹرز قائم،عملہ24گھنٹے الرٹ رہے گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) عید کی تعطیلات کے دوران ریجن کے آٹھوں اضلاع کے صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رکھے گی اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر ارشد منیرنے فیسکوہیڈکوارٹرز سمیت ریجن بھر کے پانچوں سرکلزفیصل آبادفرسٹ سیکنڈ، جھنگ، سرگودھااور میانوالی کے فیلڈ دفاتر میں ہنگامی کمپلینٹ سنٹرز قائم کر دیئے ہیں جن پر موجود عملہ24گھنٹے الرٹ رہے گا اورریجن بھر میں کسی بھی جگہ ٹرپننگ /فالٹ آنے کی صورت میں یا کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں فوری رسپانس کرے گااورصارفین کے مسائل کو فوری حل کر کے بجلی کی روانی کو بحال کریگا۔ کسی قسم کی معلومات کے حصول کیلئے اپنے بجلی کے بل پر درج فیسکو سب ڈویژن کے نمبر،ٹول فری نمبر080066554ہیلپ لائن 118یا فیسکو ہیڈکوارٹرزکے مرکزی کمپلینٹ سنٹر کے نمبرز 0419220290اور0419220618پر رابطہ کرسکتے ہیں علاوہ ازیں صارفین واٹس ایپ نمبر0345-1500413، ای میل fesco118@gmail.comاور 8118پر ایس ایم ایس کرکے بھی اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر ارشد منیر کی ہدایت پر آپریشن سٹاف کو اضافی ٹرانسفارمرزاوردیگرآلات مہیا کر دئیے گئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں