وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ڈاکوئوں نے 70ہزارروپے چھین کر احمد کو گولیاں ماردیں،ہسپتال داخلرضوان کے والد سے 3بکرے چھین لئے ،اعجاز کے گھر اڑھائی لاکھ کی واردات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈاکوئوں چوروں کی عیدی مہم جاری، شہری لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات موبائل فونز و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ، واقعات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ میں مجاہد ٹاؤن کے رہائشی نوجوان احمد ولد خالد کو ڈاکوؤں نے 70 ہزار روپے لوٹنے کے دوران مزاحمت پرگولی مار کرزخمی کردیا جسے ہسپتال داخل کرادیا گیا ، چک نمبر 165میں ثاقب کے گھر سے ڈاکوؤں نے نقدی وزیورات چھین لئے گئے ،جھمرہ کے چک 112رضوان کے والد سے ڈاکوؤں نے تین بکرے چھین لئے ، تھانہ نشاط آباد کے علاقہ چار والی پلی پر اعجاز کے گھر سے ڈاکوؤں نے اڑھائی لاکھ نقدی وزیورات لوٹ لئے ،کھرڑیانوالہ میں اعجاز کے گھر سے چور نقدی وغیرہ لے گئے ،ڈی گراؤنڈ سے احمد،ٹیک ٹاؤن میں منصور اور سمن آباد میں شہزادکی گاڑیاں نامعلوم چور لے اڑے ، شہروآنہ پل پرعرفان،جلوی مارکیٹ میں شکیل اور الائیڈ موڑ پر عتیق کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، فاروق آباد میں عامر اور امین مارکیٹ میں سفیان کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور لے کر فرار ہوگئے ،شہباز شریف پارک سے ادریس،گلشن پارک میں انور سعید،گٹ والا میں فہد وارداتوں میں لٹ گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں